AIOU HELP 24/7

AIOU HELP 24/7
AIOU HELP 24/7

غزل Ghazal

 


‎سب نقش مٹانے کی دعا مانگ رہا ہوں
‎میں ضبط بڑھانے کی دعا مانگ رہا ہوں

اے رسمی تسلی سے، دلاسوں سے بھرے شخص
‎میں ضبط بڑھانے کی دعا مانگ رہا ہوں
‎یوسف نہ سہی پھر بھی کسی دستِ طلب سے
‎کُرتے کو بچانے کی دعا مانگ رہا ہوں
‎ممکن ہے سرک جاۓ ترے دل کی گُپھا سے
‎پتھر کو ہٹانے کی دُعا مانگ رہا ہوں
‎پُر اشکِ مناجاتِ مسلسل ہے مری آنکھ
‎اک شخص کے شانے کی دعا مانگ رہا ہوں
‎پھر طاقِ تعلق کے چراغوں کو خبر دو
‎اک شام منانے کی دعا مانگ رہا ہوں
‎اب آنکھ رکابی کا نمک بڑھنے لگا ہے
‎کچھ خواب جلانے کی دعا مانگ رہا ہوں


No comments:

Post a Comment